Work

عورت کابغیرمحرم کےسفرِحج وعمر کی ممانعت فقہاء کی آرء اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کا ایک تجزیاتی مطالعہ

Year: 2024
Type: article
Abstract: اسلام ایک پرامن مذھب ہے،اسلام کے بتائے ہوئے اصول میں اس قدر لجک ہے کہ یہ ہرزمانے اور نسل کے مسائل اور تقاضوں کو ان اصولوں پرپرکھاجاسکتاہے۔معاشرے کے امن وامان کی بحالی اور فتنہ و فساد سے معاشرے کو محفوظ کرنے کے لیے بھی اسلام نے رہنمائی کی ہے ،جن پر عمل پیراہوکر ایک اچھا اور شائستہ معاشرہ تشکیل پاتاہے ۔اسلام نے عورتوں اور مردوں کے اختلاط سے اسی لیے منع کیاہے تاکہ معاشرہ میں بگاڑ پیدانہ ہو،یہاں تک کہ نمازجیسی اہم عبادات میں بھی عورتوں کو مردوں سےالگ کھڑے ہونے کاحکم دیاہے اور حج جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی میں بھی ذی رحم محرم کی موجود گی ضروری قراردیاہے۔تاکہ صنف نازک کودرپیش سفری مشکلات اوردشواریوں میں عورت کو ایک سہارمیسر ہو۔لیکن آج کل سوشل میڈیاپر ایک بحث چل رہی ہے کہ موجودہ دورمیں راستے محفوظ ہیں اور ہرملک میں سیکورٹی کے انتظامات ہوتے ہیں اس لیے عورت بغیرکسی مشکلات اور خوف کے حج کےلیے جاسکتی ہیں ۔اب اس مقالہ میں ہم یہ جائزہ لیں گے کہ کیا عورت کابغیرمحرم کےحج کےلیےسفر کرنے کی شرعااجاز ت ہے ؟کیاراستہ محفوظ ہوتو عورت کے لے محرم کے بغیر سفرجائزہوگا۔؟
Language: Arabic
Open Access status: diamond
OpenAlex ID: W7215493970
FWCI:
Cites:
Cited by:
Related to: 10