Work

ریاست کے شہریوں کے معاشی تحفظ کے لیے جامع اسلامی خاکہ

Year: 2025
Type: article
Abstract: معاشی تحفظ کامطلب یہ ہے کہ اسلامی ریاست کے ہرشہری کی ضروریات زندگی بآسانی پوری ہوں اورریاست کے ہرفرد کو یہ ضمانت حاصل ہوکہ ضرورت یا احتیاج کے وقت معاشرے کے دیگرافراد یا خود ریاست آگے بڑھ کراس کی مدد کرے گی۔ معاشی تحفظ ایک ایساحق ہے جسے بنیادی حقوق میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے اوردیگر کئی حقوق سے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔اسلام نے اسے ہرشہری کابنیادی حق قرار دے کراس کے لیے ایساخاکہ اورڈھانچہ تیار کیاہے کہ اگر اس پرصحیح طریقے سے عمل ہوتوریاست کاکوئی شہری ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کاشکار ہوکر پریشان اوربدحال نہ ہو۔ یہ ایک ایساحق ہے کہ شہریوں کی دنیوی اوراخروی فلاح وبہبود کے لیے اس کاوجود ناگزیر ہے۔ اس کی اہمیت اس وجہ سے بھی ہے کہ صحیح طریقے سے اللہ تعالی کی عبادت ـجوکہ تخلیق انسانی کامقصد ہےـ ایک مسلمان شہری کے لیے تب ہی ممکن ہے جب اس کی مادی ضروریات آسانی سے پوری ہوتی رہیں، اگر اسے معاشی تحفظ حاصل نہ ہوتووہ عبادت کی بجائے مادی ضروریات کا انتظام کرنے میں مشغول ہونے کی وجہ سے اپنے مقصد تخلیق کی تکمیل سے ہٹ جاتا ہے۔ اس بنیادی حق کے حصول کے لیے اسلام نے کچھ مراحل بتلائے ہیں مثلا ؛ پہلے مرحلے میں انسان کو خود اکتسابی کی ترغیب دی گئی ہے اور دوسروں پر بوجھ بننے سے روکا گیا ہے، اگر اس طرح سے اس کی ضروریات پوری نہ ہوں یا وہ کام کرنے کا اہل نہ ہو تو دوسرے مرحلے میں اس کا نفقہ قریبی رشتہ داروں پر واجب کیا گیا ہے، تیسرے مرحلے میں زکوٰۃ کے ذریعے اجتماعی کفالت کی سکیم متعارف کی گئی ہے، چوتھے مرحلے میں صدقات نافلہ اور اس کے بعد سرکاری خزانے کی باری آتی ہے، ان مراحل کی تفصیل کیا ہے، اور ان کے ذریعے معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کن وسائل کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے، اور اگر ان مراحل سے گزر کر بھی یہ حق کسی کو حاصل نہ ہو تو اس کے لیے کیا متبادل ذریعہ ہے؟ زیر نظر مقالے میں ان سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی جائے گی۔
Language: Arabic
Subfield: Accounting
Open Access status: diamond
OpenAlex ID: W7215523995
FWCI:
Cites:
Cited by:
Related to: 10