ا اُردو ناول نگار بانو قدسیہ کی حیات و ادبی خدمات ء1928-ء2018
Year: 2026
Type: article
Abstract: بانو قدسیہ کا شمار پاکستان کے نہایت اہم قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ وہ بیک وقت اُردو او پنجابی دونوں زبانوں میں لکھتی ہیں۔ناول نگاری کے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اُردو او رپنجابی کو بہت سارے عمدہ افسانے بھی دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج او رٹیلی ویژن کے لیے بھی بے شمار ڈرامے لکھے ہیں بلکہ اُن کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن میں بحیثیت ٹرینڈ سیٹر کے ہوتا ہے۔(Trend setter) وہ افسانہ لکھتی ہوں یا ڈرامہ یا ناول لکھتی ہو ان کے مطمع نظر ہمیشہ زندگی کے نشیب و فراز رہے ہیں۔ و ہ روحانیت کو اوّلیت دیتی ہیں او راپنے شوہر اشفاق احمد کی طرح تصوّف مزاج ہیں جس کی جھلک اکثر اُن کے افسانوں او رناولوں میں نظر آتی ہے۔ وہ عورتوں کو مرد کی نقالی سے باز رہنے کی تلقین کرتی ہیں۔ وہ عورتوں کی آزادی تو پسند کرتی ہیں لیکن نسوانیت کے حدود میں۔ وہ عورتیں جو مردو ں کے مقابل مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی ہیں وہ انہیں پسند نہیں ہے۔وہ عورت کو سماج میں پوری عزت کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔عورتوں کی بے معنی آزادی کی خاطر مرد کے جھانسے میں آکر خو د عورت اپنی نسوانیت کو کھو رہی ہے اور خواہ مخواہ گھر سے باہر نکل کر اپنا وقار او راپنی عزت کو داوء پر لگا رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ایک و ہ عورت جو گھر میں اپنے فرائض منصبی کو سلیقے سے نبھا کر اپنے گھر کو جنت کا نمونہ بناتی ہے وہ زیادہ محفوظ او رزیادہ عزت دا رہوتی ہیں بمقابل ان عورتوں کے جو شمع محفل بن کر بناوٹی لائف اسٹائل کو اختیار کر کے اپنی زندگی کو جہنم کا ایندھن بناتی ہیں۔ بانو قدسیہ 2نومبر 1928ء کو مشرقی پنجاب کے ایک مقام فیروز پور میں ایک جاٹ خاندان کے فرد بدر الزماں چھٹہ کے یہاں پیدہوئیں۔اُن کے والد ایک بڑے زمیندار تھے او رضلع حصار کے ایک حکومتی فارم میں ملازم تھے۔ وہ ایگری کلچر کے شعبے میں گریجویٹ تھے لیکن جب بانو قدسیہ بمشکل ساڑھے تین سال ہی کی تھیں کہ اُن کے والد کا انتقال 1932ء میں ہو گیا۔اُن کی والدہ ذاکر چھٹہ ماہر تعلیم تھیں او رلڑکیوں کو تعلیم دلوانے کے حق میں تھیں۔ اُن کا بچپن او رلڑکپن فیروز پور ہی میں گزرا۔ اُن کی ابتدائی تعلیم مشرقی ہندوستان کے صوبے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ اسکول میں ہوئی۔والدہ کی تربیت او رخود بانو کی علم حاصل کرنے کی لگن نے انہیں عام بچوں سے مختلف بنا دیا تھا۔ وہ خوب دل لگاکر پڑھتی تھیں۔ او رہمیشہ کلاس میں اوّل درجے میں کامیاب ہو تی تھیں۔
Author: Yasmeen, Shagufta
Language: Urdu
Subfield: Literature and Literary Theory
Field: Arts and Humanities
Domain: Social Sciences
Open Access status: green
OpenAlex ID: W7204657694
